ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سورتکل: جنتاکالونی کی جمعہ مسجد پر پتھراؤ

سورتکل: جنتاکالونی کی جمعہ مسجد پر پتھراؤ

Mon, 05 Apr 2021 19:44:28    S.O. News Service

منگلورو:5؍ اپریل(ایس اؤ نیوز) سورتکل کے قریب  جنتا کالونی کی سادولی  جمعہ مسجد اور حیات الاسلام مدرسہ پر سنیچر کی رات شرپسندوں کی طرف سے پتھراؤ  کئے جانے  کی واردات پیش آئی ہے۔ اس سلسلےمیں مسجد کے سکریٹری شمیر کی طرف سے دی گئی شکایت پر سورتکل پولس نے کیس درج کرلیاہے ۔

مسجد میں  رات ڈیڑھ بجے تک مذہبی پروگرام تھا۔ اس کے بعد قریب ڈھائی بجے ایک موٹربائک پر پہنچے شرپسندوں نے مسجد پر پتھراؤ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ پتھراؤ کی وجہ سے مسجد کی کھڑکیوں اور شیشوں کو نقصان پہنچا ہے۔ منگلورو شمالی زون کے معاون پولس کمشنر مہیش کمار کی قیادت والی پولس ٹیم جائے نے  وقوع کا دورہ  کیا ہے۔ جانچ جاری ہے۔


Share: